آج کل معروف اداکارہ مادھوری کے ماضی کا واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا
ہے کہ اداکارہ نے اپنے دور کے مشہور ترین گلوکار سریش واڈکر کو شادی کی
پیشکش کی تھی لیکن گلوکار نے اسے ٹھکر ادیا تھا۔ سوریش واڈکر نے مادھوری کی
شادی کی پیشکش یہ کہہ کر ٹھکرا دی تھی کہ لڑکی بہت دبلی پتلی ہے جبکہ
مادھوری کے والدین بھی نہیں چاہتے تھے کہ ان کی
بیٹی فلموں میں کریئر
بنائے۔ اس لیے انہوں نے لڑکے کی تلاش شروع کر دی تھی اور یہ تلاش سریش
واڈکر پر جا کر ختم ہوئی۔ مادھوری سریش سے 12 سال چھوٹی ہیں، سریش کی طرف
سے شادی کی پیشکش ٹھکرائے جانے کے بعد مادھوری کے والدین زیادہ پریشان رہنے
لگ گئے تھے کیونکہ ان کا سوچنا تھا کہ اگر مادھوری نے زیادہ فلموں میں کام
کر لیا تو ان کی شادی میں مسائل آئینگے۔